Untitled

صرف اشک و تبسم میں الجھے رہے
ہم نے دیکھا نہیں زندگی کی طرف

رات ڈھلتے جب ان کا خیال آ گیا
ٹِکٹکی بندھ گئی چاندنی کی طرف

کون سا جرم کیا، کیا ستم ہو گیا
آنکھ اگر اٹھ گئی آپ ہی کی طرف

جانے وہ مُلتفت ہوں، کدھر بزم میں
آنسوؤں کی طرف، یا ہنسی کی طرف

Rate this poem: 

Reviews

No reviews yet.